چاغی کے علاقے چہتر میں موبائل فون سروس بند، عوام کو شدید مشکلات

نوکنڈی (نامہ نگار)ضلع چاغی کے علاقہ چہتر میں یوفون نیٹ ورک عوام کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن چکا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے نیٹ ورک کی سروس انتہائی سست ہوگئی ہے۔ پہلے دن کے اوقات میں نیٹ ورک دستیاب ہوتا تھا جبکہ رات کو سروس بند ہو جاتی تھی لیکن اب دن اور رات دونوں اوقات میں نیٹ ورک مکمل طور پر غائب ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تین ہفتے قبل عوامی احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر بیرسٹر ارسلان چوہدری نے چہتر آکر یقین دہانی کرائی تھی کہ تین دن کے اندر مسئلہ حل کر دیا جائے گا، جس پر عوام نے احتجاج مو¿خر کر دیا تھا۔ تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود نیٹ ورک سروس بحال نہ ہونے کے بجائے مزید خراب ہو چکی ہے۔ اہلیان چہتر نے ڈپٹی کمشنر عطاءالمنعم محمد حسنی اور اسسٹنٹ کمشنر بیرسٹر ارسلان چوہدری سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوفون نیٹ ورک کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کو فوری حل کیا جائے، بصورت دیگر عوام دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں