ڈیرہ اللہ یار میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلہ، چار زخمی

جعفر آباد (یو این اے) ڈیرہ اللہ یار میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور تین ڈاکو زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی کامران نواز کے مطابق، بائی پاس کے قریب راہوجہ گوٹھ میں گشت پر مامور پولیس ٹیم پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار فیاض رند زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو، مشرف شاہ، عرفان شاہ اور محمد امین زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمی ڈاکوں کے قبضے سے تین پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ زخمی اہلکار اور ڈاکوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments