بلوچستان میں محرومیاں اور بیڈ گورننس کے مسائل ہیں، شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے لیکن حکومت شہریوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ بلوچستان میں بعض علاقوں میں محرومیاں اور بیڈ گورننس کے مسائل موجود ہیں، لیکن حکومت ان معاملات کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ان کے مطابق گورننس اور امن و امان کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments