لیویز نے چاغی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو زخمی، 5 گرفتار

نوکنڈی (نامہ نگار) چاغی کے علاقہ لاغاپ کے قریب ڈکیتی کی کوشش کو لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ لیویز فورس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیویز فورس نے ڈاکوو¿ں کا تعاقب کرتے ہوئے کلی الانگی سے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ زخمی ڈاکو سراج احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ لیویز فورس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے سب مشین گن، پستول اور گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار ڈاکوو¿ں میں شکیل احمد، عظیم، نیاز، سراج احمد اور مولا بخش شامل ہیں۔
Load/Hide Comments