مستونگ میں شاہراہ پر دو بم برآمد، ناکارہ بنا دیے

مستونگ(یو این اے )مستونگ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ایک بم دتو کے قریب برساتی نالے کے پل کے نیچے نصب تھا، جبکہ دوسرا کاریز امان اللہ کے مقام پر پل کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دونوں بم پیٹرول کی سلنڈر نما ساخت میں تیار کیے گئے تھے، جن میں سے ایک کا وزن 30 کلو جبکہ دوسرے کا 25 کلو تھا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو کلیئر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments