ماہ رنگ اور سمی دین بلوچ کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، ایچ آر سی پی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا مطالبہ

کراچی (پ ر) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اسد اقبال بٹ، عورت فاونڈیشن کی مہناز رحمان اور دیگر انسانی حقوق کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ ، لالہ وہاب بلوچ، اور دیگر سیاسی اسیران کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد اقبال بٹ کہا کہ کراچی میں بلوچ خواتین پر تشدد کیا گیا انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔لیبر یونین کے رہنما ناصر منصور نے کہا کہ بلوچ خواتین کی گرفتاری ریڈ لائن کراس کرنے کا مترادف ہے۔عورت فاو¿نڈیشن کی مہناز رحمان نے کہا کہ ہم بلوچستان کی خواتین کے ساتھ ہیں۔ ان کی جدوجہد آئینی اور قانونی ہے جئے سندھ محاذ کے چیئرمین خالق جونیجو نے کہا کہ سندھ میں بلوچ خواتین کے احتجاج پر دفعہ 144 لگتا ہے جبکہ سرکاری جماعتوں کے لیے کوئی بھی پابندی عائد نہیں ہوتی ہے انسانی حقوق کی رہنما نزہت شاہین نے کہا کہ بلوچ خواتین سیاسی طور پر باشعور ہیں وہ اپنی قومی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہیں