کوئٹہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، چاغی میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی

کوئٹہ، چاغی (انتخاب نیوز) کوئٹہ خلجی کالونی فقیر آباد میں بھائی نے بہن کوگولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت سعدیہ عمر تقریبا 25 سے 30 سال قوم خلجی سے ہوئی ہے، قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں چاغی کے علاقے کلی خدائے رحیم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالغنی ولد تاج محمد قوم لانگو سکنہ کلی خدائے رحیم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں