شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، چولستان کے لیے نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں چولستان کے لیے نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں پر تشریف لائے، ہم نے تفصیل کے ساتھ ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کو ری ڈیزائن کرکے مرحلہ وار مکمل کیاجائے گا۔قبل ازیں، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، راجا پرویز اشرف، شازیہ مری، ندیم افضل چن اور ہمایوں خان بھی موجود تھے۔ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا تھا کہ ملاقات میں کینالز کے معاملے پر بات چیت اور کوشش ہو گی کہ حکومتی فیصلے کو واپس کروا کر آج ہی اعلان کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں