ڈی ایم جمالی میں تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر حملہ، عملے کو یرغمال بنانے والے ملزمان گرفتار

ڈی ایم جمالی (یو این اے) عبداللہ شاہ ٹاﺅن میں واقع سلطان محمود اینڈ کمپنی (پٹ فیڈر کنسٹرکشن کمپنی)کے دفتر پر ایک شخص نے حملہ کر کے عملے کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر دو سے تین گھنٹے پر مشتمل بھرپور آپریشن کے بعد تینوں یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا، جبکہ حملہ آور کو جی تھری رائفل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ بازیاب ہونے والے افراد میں مولا بخش ولد پاندھی خان قوم بمبھان، مدثر سعید ولد سعید احمدقوم بزدار، ساکن تونسہ شریف اور سیف اللہ قوم پٹھانشامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مبینہ برطرفی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments