بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز بل کا پاس ہونا 18ویں ترمیم کیخلاف ورزی ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری پر کہا کہ بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز بل کا پاس ہونا 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے یہ غیرآئینی قانون سازی آئین اور صوبائی خود مختاری پر حملہ ہے اور یہ بلوچستان کے معدنی وسائل پر کھلم کھلا ڈاکہ ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈکیتی پی پی پی ممسلم لیگ (ن )و دیگر پارٹیوں کے ہا تھوں ہوئی ہے یہ جماعتیں خود کو 18ویں ترمیم کی خالق اور صوبائی خودمختاری کا چمپیئن سمجھتی ہیںبلوچستان کے معدنی وسائل کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اس بل کے خلاف آواز اٹھانا بلوچ پشتون عوام کی ذمہ داری ہے عوام اپنے حقوق اور وسائل کے تحفظ کےلئے اٹھےں آسمان سے کوئی مسیحا کا انتظار نہ کرےں بل پاس کرنے والوں کو بے نقاب اور اس کا عبرتناک محاسبہ ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں