اوتھل پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروا لیا
اوتھل (این این آئی) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے اہم اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اغوا کار کو گرفتار کر لیا جبکہ مغوی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور اسے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر مصدقہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اوتھل کے مشرقی،جنوبی سمت دور دراز پہاڑی علاقہ ساند (تھانہ اوتھل کی حدود) میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے اغوا کار سمیر ولد اللہ رکھیہ سکنہ اللہ واٹیا موضع مکہ تحصیل اوتھل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ اوتھل میں درج مقدمہ نمبر 32/2025 بجرم دفعہ 365/B تعزیرات پاکستان کے تحت مطلوب تھا۔اسی کارروائی میں مغویہ صغرا بنت سومار سکنہ اللہ واٹیا اوتھل کو بھی بازیاب کروا لیا گیا، جسے ملزم نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


