اٹھارہویں ترمیم کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں، ایمل ولی

پشاور (انتخاب نیوز) اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل صوبائی خود مختاری اور جمہوری بالادستی کا دن ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج اٹھارہویں آئینی ترمیم کے 15 برس مکمل ہو گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں، اے این پی ہر سطح پر آئینی اور جمہوری طریقے سے صوبائی خود مختاری کا دفاع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں