اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی علاقوں میں میں شدید بارش اور ژالہ باری، اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔ لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں موٹر بہہ گئی جبکہ بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، تاہم مختلف مقامات پر بارش و سیلاب سے روڈ بلاک ٹریفک روانگی متاثر ہوئی۔
Load/Hide Comments


