یوٹیوبرزاور صحافیوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک : پاکستان میں حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوںاور یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں ۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار ثنااللہ خان کی ایک رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اُن میں اسد طور اور صدیق جان کے علاوہ بیرون ملک مقیم عمران ریاض اور صابر شاکر شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان افراد کے قریبی رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔صحافی ثنااللہ خان کے مطابق اسد علی طور کی بزرگ والدہ کی پینشن بھی بند کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پوچھا گیا تو اُن کا جواب تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تاہم متاثرہ یوٹیوبرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں