قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(انتخاب نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم اور فوج کا مورال بلند ہوا ہے۔ وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم ایک صف ہے۔ بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ بھارت کے اس جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی ۔ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں