پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کرکے پرامن حل تلاش کریں،اقوام متحدہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پ±رامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو حالات کو مزید خراب کریں اور زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل صرف بامعنی، باہمی رابطے اور پرامن مکالمے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں