قلات، تحصیل گزگ کے کھنڈ ایریا میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق
قلات (آن لائن) قلات کے دور دراز علاقہ تحصیل گزگ کے کھنڈ ایریا میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، تین افراد زخمی، مقامی زرائع کے مطابق قلات کے تحصیل گزگ کے علاقے کھنڈ میں ایک گاڑی کے الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مزید تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی زرائع کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ خراب سڑک دشوار گزار راستہ اور کچا راستہ بتایا جا رہا ہے واقعے کے مقام پر نہ کوئی میڈیکل سہولت موجود ہے، نہ ہی ایم بی ٹی ایس MBTS سروس دستیاب ہے، جس کے باعث زخمیوں کو سول گاڑی میں ہسپتال منتقل کرنا پڑا علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور علاقے میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


