وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہفتے کو کوئٹہ کا دورہ اور جرگے میں شرکت کریں گے

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف (ہفتہ ) کو کوئٹہ کا ایک روزہ اہم دور ہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وفاقی وزراءکل کوئٹہ میں ایک اہم جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جر گے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مشاورت سمیت صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائےگا

اپنا تبصرہ بھیجیں