بدین:10 دیہات کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
بدین میں نہری پانی کی قلت کے خلاف 10 سے زائد دیہات کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا ۔
مکینوں کے بائیکاٹ کے باعث 4 ہزار سے زائد بچوں کےویکسین سے محروم رہنےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فوکل پرسن کےمطابق بدین میں نہری پانی کی قلت کے خلاف پنگریو اور ملکانی کے 10 سےزائد دیہات کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا ہے۔
فوکل پرسن کےمطابق دیہات کے مکینوں کے اس اقدام سے 4 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ سکتے ہیں ۔
Load/Hide Comments


