بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 جون کو طلب، صوبائی بجٹ پیش کیا جائیگا

کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی کااجلاس 17 جون کو طلب کر لیا۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے بلوچستان اسمبلی میں طلب کر لیا ۔ گورنر کی منظوری کے بعد سیکرٹری اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں