سبی، نامعلوم افراد کا ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ
کوئٹہ(این این آئی) سبی میں نامعلوم افرادڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو سبی میں سٹی پولیس تھانہ کے اندر واقع ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمداشرف جمالی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


