افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات تعطل سے دوچار
کابلۛ افغان مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن حفیظ منصورنے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے تعطل سے دوچار ہیں ۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مذاکراتی ٹیم کے رکن حفیظ منصور کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے التوا کی وجہ طالبان کی جانب سے بعض افغان فوجی حکام کو رہا نہ کرنا ہے۔ افغان مذاکراتی ٹیم کے ایک اور رکن غلام فاروق مجروح کا بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات شروع ہونے کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی تاہم یہ طے پایا ہے کہ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے قطر جائے گی۔ در ایں اثنا طالبان نے کہا ہے کہ اس کے تمام قیدیوں کی رہائی کے ایک ہفتے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ تاہم افغان حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث طالبان کے باقیماندہ 400 قیدیوں میں سے صرف 80 کو رہا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


