ہم نے پاکستان، امن، کشمیر اور سندھو کا پیغام دنیا تک پہنچایا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر اور سندھو کا پیغام دنیا تک پہنچایا۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی سفارتی مشن کے بعد وطن واپسی پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر رہنما بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے، اسی طرح جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور صدر کے کہنے پر پاکستان کے وفد نے دنیا کے 4، 5 ممالک کے دورے کیے، جہاں ہم نے پاکستان، امن، کشمیر اور سندھو کا پیغام پہنچایا، اسی طرح دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مؤقف ہے، وہ اقوام متحدہ، امریکا، لندن اور یورپ کے شہر برسلز میں آپ کا پیغام لے کر گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ کے دوران دکھا دیا کہ ہاں، بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ہے، ملک جس انداز سے افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دلوایا تھا، اس پر ہم سب فخر کرتے ہیں۔