جنوبی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 11 دہشتگرد ہلاک، میجر اور لانس نائیک شہید،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ 7 زخمی ہوئے، تاہم پاک فوج کے میجر اور ایک لانس نائیک نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر معیز عباس شاہ نے دشمن کا مقابلہ بہادری سے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 37 سالہ میجر معیز کا تعلق چکوال سے تھا، جب کہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں