قلات، پرچون کی دکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی، تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

قلات، تربت (نمائندہ انتخاب) قلات کے دیہی علاقہ نیمرغ میں پرچون کے دکان میں اچانک آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود سامان خاکستر ہوگیا۔ زخمیوں میں نصیب اللہ ولد امام بخش، منیر احمد ولد محمد ایوب، محمد نور ولد علی جان اور عبداللہ ولد اللہ بخش اقوام ساسولی ساکنان نیمرغ شامل اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے بذریعہ ایمبولینس زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل انچارج کنٹرول روم شیر علی ساسولی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گیا اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈاکٹر محمد یعقوب زہری نے اپنے زیر نگرانی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افضل ولد مستری سبزل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں