پنجگور سی پیک روڈ پر نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے نواز ہوٹل کے قریب نوجوان کی لاش برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے نواز ہوٹل سی پیک روڈ پر ذیشان ظہیر ولد ظہیر احمد کی لاش برآمد ہوئی، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا، نوجوان کو ایک روز قبل پنجگور کے علاقے فٹبال چوک سے نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا تھا۔ آج صبح ذیشان ظہیر کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش ٹیچنگ اسپتال منتقل کر نے کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں