اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزہ نہیں دیا جائیگا، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (این این آئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزہ نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزہ نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں