ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنا ناقابل قبول اور افسوسناک ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک :امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کی معطلی ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران کو یورینیم افزودگی کے حوالے سے عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگام امریکا کے حملے سے پہلے ایران یورینیم کی افزودگی کررہا تھا۔ترجمان امریکی خارجہ نے غزہ کی تباہی کا مبلہ حماس پر ڈال دیا، کہا غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے ، حماس نے جنگ بندی معاہدے کو متعدد مرتبہ توڑا ۔۔ غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغوی رہا کرنے ہوں گے،
Load/Hide Comments