زلزلہ متاثر ین کی جلداز جلد داد رسی کی جائے،زابد ریکی

بسیمہ:جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ بسیمہ ساجد میں ہونے والے زلزلے کے متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کیاجائے،زلزلے کے باعث کچے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بسیمہ ساجد کے دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زلزلے سے متاثرہ مکانات کا معائنہ بھی کیاجمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولوی نذیر آحمد،جمعیت علما اسلام بسیمہ کے امیر قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسی زئی، جنرل سیکرٹری حافظ فضل الرحمان،چیف آف میروانی نور آحمد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے اور میر اسماعیل سمالانی سے ایم پی اے کو نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا میر ذابد ریکی نے کہاکہ بسیمہ ساجد میں ہونے والے ہولناک زلزلے نے تقریبا ساجد کے تمام گھروں کو زمین بوس کیا ہے اور جو گھر نہیں گرے ہے وہ رہائش کے قابل نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہوگئے ہیں،شدید گرمی میں لوگ بے یار ومددگار رہ گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت وقت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی اور انہیں ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو لہٰذاء میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ساجد میں زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اپنی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کیا میں اپنے حلقے میں بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتا ہوں زلزلہ متاثرین کیلئے ہر ممکن اقدامات سے دریغ نہیں کروں گا اسمبلی فلور پر بھی بسیمہ ساجد کے زلزلے متاثرین کیلئے بل پیش کرکے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد کرونگا۔انہوں نے کہاکہ متاثرین مشکل کی گھڑی میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے بلکے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہے زلزلہ نے ساجد بسیمہ میں جو تباہی مچائی ہے ناقابل بیان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں