بہت جلد نئے ڈویژن،اضلاع اورتحصیلوں کی تشکیل کی جائے،سلیم کھوسہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر مال میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہت جلد نئے ڈویژن،سب ڈویژن،اضلاع،تحصیل اور سب تحصیل کی تشکیل کی جائے گی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سینئر ممبربورڈآف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی،سیکرٹری قانون وفنانس اور دیگر نے شرکت کی،صوبائی وزیرریونیو میر سلیم احمد کھوسہ نے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جہاں نئے ڈویژنوں،سب ڈویژنوں،اضلاع،تحصیل،سب تحصیل زیرغور ہے انہوں نے پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبوں پر مزید وقت ضائع کئے بغیر اس پر کام تیز کیا جائے اورایک مفصل رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کو منظوری کے لیے ارسال کریں،انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژنوں،اضلاع،تحصیل،سب تحصیل بننے سے بلوچستان کے عوام کو کافی سہولیات میسر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں