کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کے لئے جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگئی ہے جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔
Load/Hide Comments


