ڈیرہ مراد جمالی، غیرت کے نام پر شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی ( ش) کا گلہ دبا کر قتل کرکے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر منگولی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں