کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ چمن شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ چمن شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن بے قابو ہو کر الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈا منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں