ہنگو میں پولیس کا آپریشن، مقابلے میں 9 مسلح افراد ہلاک، ڈی پی او سمیت 4 افسر زخمی، علاقے میں کرفیو نافذ
پشاور(انتخاب نیوز) ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاو¿ٹس کے تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ ڈی پی او سمیت چار افسر زخمی ہوگئے۔ ضلع ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاو¿ٹس کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا گیا، زرگیری، شناوڑی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں نے پہاڑوں پر پناہ لے رکھی۔ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد اور ایس ایچ او تھانہ دوابہ نبی خان زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈی پی او کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا گیا۔ دوران مقابلہ پولیس کے دو ڈرون کو بھی نقصان پہنچا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خالد خان کو 4 گولیاں لگی ہیں، ان کا آپریشن ہورہا ہے ایس ایچ او نبی خان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور زخمی ایس ایچ او نبی خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ آپ قوم کے سر کا تاج ہیں، آپ پر فخر ہے۔


