قلات، آواران اور کوئٹہ میں حملوں کی مذمت، حکومت قیام امن کے لیے موثر اقدامات کریں، ثنااللہ زہری

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قلات میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ پر فائرنگ، آواران اور کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی انھوں نے کہا کہ حکومت کو قیامِ امن کے لیے فوری اور مثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات نے صوبے میں سفر کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکیورٹی اداروں کو بھرپور اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ دہشتگردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ امن و امان کی بحالی ممکن ہو سکے نواب ثنااللہ خان زہری نے دہشتگردی کے ان واقعات میں شہید ہونے والے افسران اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں