ڈھاکا میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج اور اسکول پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے بچوں سمیت 50 سے زائد افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ ڈھاکا کے شمالی علاقے ا±تّرا میں واقع مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج میں پیش آیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ڈھاکا کے شمالی علاقے ا±تّرا میں پیش آیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش ایئر فورس کا ایف-7 بی جی آئی تربیتی طیارہ اترا میں گر کر تباہ ہوگیا، یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر (گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 0706 بجے) پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں