صوبے کی ترقی و خوشحالی وزیر اعلی بلوچستان کا اولین مشن ہے،ضیا لانگو
کوئٹہ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی وزیر اعلی بلوچستان کا اولین مشن ہے جس کے تحت تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے تعلیم و صحت کے فروغ سے عوام،بلخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر پائیں گے،صوبائی وز۲یر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،امن کی فضا قائم کئے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔صوبائی حکومت عوام کی معاشی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات اُٹھاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے مفاد عامہ پر مبنی اقدامات سے معاشرے کی ترقی یقینی ہو جاتی ہے اس لئے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ مفاد عامہ پر مبنی ترقیاتی اقدامات کو ترجیح دیں۔


