فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

کراچی (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی خواتین کو ان کی افزائش نسل کی صلاحیت کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے۔ قطری نشریاتی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السالم نے الجزیرہ کو بتایا کہ تمام فلسطینی بشمول مرد، لڑکے، لڑکیاں اور خواتین اس نسل کشی کے منصوبے کا انتہائی بے رحم اور ظالمانہ طریقے سے شکار ہورہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اس میں خاص طور پر خواتین اور بچیوں کو اسرائیل جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ وہ فلسطینی ہیں اور مزید فلسطینی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ریم السالم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس بات کا ادراک ہے کہ فلسطینی خواتین اور لڑکیاں فلسطینی زندگی کے تسلسل کی امید ہیں، اسی لیے انہیں جان بوجھ کر قتل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں