تفتان میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں، گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی، ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو غیر قانونی طور پر تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔ ملزم برہان خان اس سے قبل ترکیہ سے ڈی پورٹ بھی ہوچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں