گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ، مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں، پاکستان فشر فوک فورم
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران آج مزید چار لاشیں نکال لی گئیں۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق گزشتہ روز ایک لاش نکالی گئی تھی جبکہ ایک ماہی گیر زندہ بچ گیا تھا، ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ 2 لاشیں کراچی پہنچ گئیں تھیں، جبکہ 3 لاشیں گوادر میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ حادثے کی شکارکشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔
Load/Hide Comments


