وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور (انتخاب نیوز) گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے کی انکوائری ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کو چاہیے کے دیگر جگہوں کے شہدا کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کریں۔ گورنر کے پی نے گورنر ہاو¿س پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پہلے آپس کے اختلافات ختم کرے، پھر احتجاج کرے، جب صوبے کا وزیراعلیٰ بھتہ دیتا ہو تو باقی صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے، پی ٹی آئی اب گلی کوچوں تک محدود ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں اے پی سی نہیں بلاتیں، بلکہ ایکشن لیتی ہیں، پہلے حکومت اپنے اختلافات ختم کرے پھر دہشت گردی کے خلاف لڑے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بھتہ دیتا ہو تو باقی صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے، ان کا کام صرف لوٹ مار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں