بلوچستان، 2023- 24میں اربوں روپے کی 28 لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب فروخت

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں شراب کے رسایا ایک سال کے دوران اربوں روپے کی 28لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب پی گئے 2023-24کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس سے ایک ارب دو کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق محکمے کی جانب سے بلوچستان کے دس شہروں میں 58افراد کو شراب کی فروخت کا لائسنس دیا گیا ہے 2023-24کے دوران وائن شاپ سے 28لاکھ لیٹر بیئر اور چار لاکھ گیلن شراب فروخت ہوئی سب سے زیادہ 178867گیلن شراب اور 729167لیٹربیئر کوئٹہ میں فروخت ہوئی حب میں 106400گیلن شراب اور 805400لیٹر بئیر فروخت کی گئی ڈیرہ اللہ یار میں 35800گیلن شراب اور 105500لیٹر بئیر بیچی گئی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ایک گیلن شراب پر محکمہ ایکسائز 2160روپے ٹیکس وصول کرتا ہے 2023-24کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس سے ایک ارب دو کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں