ارمان لونی قتل کیس،عدالت نے ایس ایس پی عطاالرحمن و دیگر پولیس اہلکاروں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا
لورالائی( این این آئی) ارمان لونی کیس ایس ایس پی عطاالرحمن ترین اور ساتھی باعزت بری ہو گئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لورالائی کی عدالت نے ارمان لونی کیس میں عدم ثبوت کی بنیاد پر ایس ایس پی عطاالرحمن ترین اور ان کے چھ ساتھی پولیس اہلکاروں کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیاکیس میں ایس ایس پی عطاالرحمن ترین کی قانونی نمائندگی معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد اکبر کاکڑ نے کی بری ہونے والوں میں ایس ایس پی عطاالرحمن ترین سب انسپکٹر محمد شریف موسے خیل، انور جلالزئی، جہانگیر خدرزئی، حوالدار حمید ترہ کی اور یوسف اوتمانخیل شامل ہیں عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، کیونکہ کوئی ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ اس بنیاد پر عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد ایس ایس پی عطاالرحمن ترین، ان کے ساتھیوں، وکلا اور حامیوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف کی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے ذریعے کسی فرض شناس اور دیانتدار افسر کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔


