پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم

اسلام آبلاد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نے دلیرانہ انداز میں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلے کیے۔ اسلام آباد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کے عوام نے بھرپور مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، جنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں، جنگ میں زخمی ایرانی بہن بھائیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعاگو ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں ایرانی فوج اور عوام نے ثابت قدم کا مظاہرہ کیا، ایرانی قیادت اور فوج نے بہادری سے اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کیا، ایرانی قیادت نے دلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں