لورالائی اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

لورالائی، کوئٹہ، نوشکی (آن لائن، این این آئی) ڈیرہ روڈ بمقام شیر جان کھڈی کے قریب فلڈر کار AWM.076 اور ڈائیو کا خطرناک ٹریفک حادثہ، فلڈر کار میں کوئٹہ سے پنجاب جانے والے 3مسافر جاں بحق ایک کی شناخت ذوالفقار ولد محمد وارث ملک بشیر چوک کوئٹہ سے ہوئی ایک عورت اور ایک مرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ دریں اثنا کوئٹہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں تاہم فوری طور پر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ علاوہ ازیں نوشکی بس اڈہ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت یونس ولد محمد یوسف سکنہ کلی غریب آباد نوشکی سے ہیں۔ نعش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں