خاران،زمین کا تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص قتل
خاران(نمائندہ انتخاب)خاران شہر میں کلان میں زمین کا تنازعہ فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی،دوسرے چوری کے واقعہ میں مزاحمت کے دوران سونار زخمی تفصیلات کے مطابق خاران شہر دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے خاران شہر کلان میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے امین اللہ میروانی ساکن کلان جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوئے دوسرا واقعہ خاران شاپنگ بازار میں پیش آیا جہاں چوروں نے دو سونار کی دوکان میں ڈکیتی کی ایک سونار دوکان مالک کی مزاحمت سے دوکان مالک زخمی ہوئے جنہیں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کیاگیا دونوں واقعات کی پولیس تحقیقات کررہی ہے
Load/Hide Comments


