بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر طلبہ ، آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور مسافروں کو رابطے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ تاحال انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔
Load/Hide Comments


