ژوب میں فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے متعدد جنگجو ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے کم از کم 14 جنگجو مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 طالبان جنگجو جو تین گروپوں میں بٹے ہوئے تھے نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا سے بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ آپریشن کے اختتام پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
Load/Hide Comments


