کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز مسافروں کو لیکر زاہدان کےلئے روانہ

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئر پورٹ منیجر، سی ایس او، اے ایس ایف اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ایئر کی پرواز (آئی آر 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں