جھل مگسی میں قائم بلوچستان کا تاج محل، موتی گہرام قلعے کی تزئن وآرائش کا فیصلہ

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے ضلع جھل مگسی میں قائم موتی گہرام قلعے کی تزئن وآرائش کا فیصلہ کرلیا یہ قلعہ بلوچستان کا تاج محل کہلاتا ہے صوبائی حکومت نے پنجگورکے لائی دم قلعہ، واشک کے حرماگئی قلعہ اور خاران قلعے کی بحالی پر کام شروع کردیا ۔ سیکرٹری کلچر اینڈ ٹور ازم سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے رواں سال کے بجٹ میں صوبے کے چار قلعوں کی بحالی اور تزئن وآرائش کیلئے 35کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں ضلع جھل مگسی میں قائم موتی گہرام قلعے کی تزئن وآرائش کیلئے دس کروڑ ،واشک کے حرماگئی قلعہ اور خاران قلعے کی بحالی کیلئے بھی دس دس کروڑ اور پنجگورکے لائی دم قلعہ کیلئے پانچ کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے قدیم قلعوں کی بحالی اور تزئن وآرائش سے بلوچستان میں ٹور ازم کو فروغ ملے گاجھل مگسی کا موتی گہرام قلعہ بلوچستان کا تاج محل کہلاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں